مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیر دفاع پاکستان


مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیر دفاع پاکستان

وزیردفاع پاکستان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے گرانقدر قربانیاں دیں ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کے ملک کا کردار ادا کیا ہے اور عالمی برادری کو اس بات کا اعتراف کرنا چاہیے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ سمیت قومی اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور عدلیہ کے تمام فیصلوں پر عمل کیا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری