پاکستان کے ہیرو "ایم ایم عالم" کی 5ویں برسی


پاکستان کے ہیرو "ایم ایم عالم" کی 5ویں برسی

7ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق محمد محمود عالم 6 جولائی 1935 کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔

ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی لازوال تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ 

اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن کے پانچ جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے۔

ان کا یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے جسے ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ 

ایم ایم عالم کی جرأت اور بہادری کے باعث انہیں ستارہ جرأت سے بھی نوازا گیا اور پھر یہ 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ 

قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے، اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری