ٹرمپ کی ایف بی آئی کیساتھ پنجہ آزمائی؛ سینٹ کے عدالتی کمیشن نے کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا


ٹرمپ کی ایف بی آئی کیساتھ پنجہ آزمائی؛ سینٹ کے عدالتی کمیشن نے کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

امریکی سینٹ کے عدالتی کمیشن کے اعلیٰ سطحی اراکین ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینٹ کے عدالتی کمیشن کے اعلیٰ سطحی اراکین میں سے پیٹرک لیہے نے صدر ٹرمپ کے وفاقی تحقیقاتی کمیشن FBI کو ہدف بنانے کی وجہ سے کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ اجلاس ٹرمپ کے ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انڈریو میک کیب کو ان کے عہدے سے معزول کرنے  کے بعد طلب کیا گیا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر لیہے نے کمیٹی کو مخاطب کر کے رقم کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کو سیاسی ہتھیار بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایف بی آئی کو ہدف بنا لیا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ ٹرمپ ایف بی آئی کو سمیت دیگر ملکی اداروں کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال ان تمام بحرانوں سے زیادہ اہم ہے کہ جن کا اس وقت ہمیں سامنا ہے لہٰذا ہمیں اپنی پارٹیوں سے بالاتر ہو کر ہنگامی اقدامات کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ کمیٹی کے اجلاس کے وقت کا تاحال  اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی خفیہ ادارے  CIA کے سابق ڈائریکٹر جان برنان نے بھی سوشل میڈیا پیج پر ٹرمپ کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جب آپ  کی رشوت خور ی، اخلاقی گراوٹیں اور سیاسی کرپشن سامنے آئے گی تو آپ ذلیل ہو کر تاریخ کے گرد آلود صفحات میں اس مقام کو پا لیں گے کہ جس کے آپ حقدار ہیں"۔

برنان نے کہا ہے کہ "آپ انڈریو میک کیب کو قربان کر سکتے ہیں لیکن آپ امریکہ کو نقصان نہیں پہنچا سکتے بلکہ اس کے برعکس امریکہ آپ کو شکست دے دے گا"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر انصاف جیف سیشن نے جمعہ کے دن میک کیب کی ریٹائرمنٹ سے 2 دن قبل انہیں معزول کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری