وزیر خارجہ پاکستان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس؛ نیب نے پی ٹی آئی رہنما کو طلب کرلیا


وزیر خارجہ پاکستان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس؛ نیب نے پی ٹی آئی رہنما کو طلب کرلیا

وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی شکایت کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کو نیب نے طلب کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نیب نے عثمان ڈار کو تحقیقات میں معاونت کیلئےطلب کیا گیاہے۔ عثمان ڈار نے خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف نیب ہیڈکوارٹرمیں تحریری درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

عثمان ڈار کی شکایت پر نیب نے خواجہ آصف کے خلاف الزامات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

نیب کی جانب سے عثمان ڈار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ نیب انوسٹی گیشن ونگ میں پیش ہو کر وہ ثبوت اور شواہد فراہم کریں جن کی بنیاد پر انہوں نے خواجہ آصف کے خلاف شکایت درج کی تھی۔

نیب نے عثمان ڈار کو منگل کی صبح دس بجے راولپنڈی دفتر میں طلب کیاہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری