طالبان کے افغان سیکورٹی فورسز کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر حملے، مزید 5 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے


طالبان کے افغان سیکورٹی فورسز کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر حملے، مزید 5 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے

افغان سیکورٹی فروسز کیخلاف طالبان کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری ہیں جبکہ آج بھی دارالحکومت کابل میں 5 پولیس اہلکار ان حملوں کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان حکام کے مطابق طالبان نے کابل میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

غزنی صوبے کے پولیس سربراہ محمد زمان کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات ہونے والے حملے کے بعد 2 گھنٹے تک پولیس مقابلہ جاری رہا۔

خیال رہے کہ امریکا اور نیٹو کے 2014 میں کمبیٹ مشن کے اختتام کے بعد طالبان نے افغانستان بھر میں حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

دریں اثناء افغانستان کے صوبے غور میں سڑک کنارے لگے بم کے پھٹنے سے ایک چرواہا ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے ترجمان اقبال نظامی کا کہنا تھا کہ طالبان نے یہ بم سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا تھا۔

مشرقی صوبے خوست میں پولیس کے ترجمان بشیر بینا کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے بم حملے میں 2 بچے ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں حملے ہفتے کے روز پیش آئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری