حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کا دعویٰ


حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کا دعویٰ

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے دعویٰ کیا ہے کہ  پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے دعویٰ کیا ہے کہ  پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔

غیر ملکی اخبار کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں، موثر فوجی حکمت عملی اور آپریشن کے ذریعے پاک سر زمین کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پاک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، 75000 پاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں 123 بلین ڈالر کا بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

اکسپرس نیوز کے مطابق ترجمان پاک فوج  نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین پر امن تعلقات کے لیے تمام اہم مسائل  کا حل ضروری ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقت ہیں جب کہ بنیادی مسئلہ کشمیر ہے جس کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے  پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے کہا کہ سی پیک 54 بلین ڈالر کا منصوبہ ہے جو کہ گوادر پورٹ کے ذریعے ہمیں چین کے ساتھ ملائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری