روس: ولادی میرپیوٹن 6سال کیلئے دوبارہ صدر منتخب


روس: ولادی میرپیوٹن 6سال کیلئے دوبارہ صدر منتخب

روس میں ولادی میرپیوٹن بھاری اکثریت کے ساتھ چھ سال کیلئے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مرکزی الیکشن کمیشن نے ستر فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیاہے کہ ولادی میرپیوٹن نے 75.9فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی کے امیدوار پیول گروڈنن ان کے قریب ترین حریف ہیں جنہوں نے 13.2 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ ماسکو میں ریڈسکوائر کے قریب ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہاکہ وہ اپنی کامیابی کو سخت حالات میں اپنے اوپر عوام کا اعتماد سمجھتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری