بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے تخریبی حربے

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے تخریبی حربے

آزادجموں وکشمیر کے صدرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے تخریبی حربے استعمال کررہاہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھمبرمیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کومحض حق خودارادیت کے حصول کے مطالبے پر قتل، معذور، نابینا اور غیرقانونی طور پر قید کیاجارہاہے۔

سردارمسعودخان نے کہاکہ عالمی برادری بھارت کے ساتھ اپنے تذویراتی، سیاسی اور اقتصادی مفادات کے باعث خاموش تماشائی بن گئی ہے۔

آزادجموں وکشمیر کے صدر نے کہاکہ حکومت نے دشمن کی فائرنگ کی زد میں آنیوالے غیرمحفوظ علاقوں میں بنکرز کی تعمیر کیلئے نمایاں فنڈز مختص کئے ہیں۔

انہوں نے کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں میں زخمیوں کی منتقلی کیلئے ایمبولینس سروس اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپوراقدامات کایقین دلایا۔صدرمسعود نے کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی انتھک کوششوں پر اُن کاشکریہ ادا کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری