بوشہر میں 5 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ


بوشہر میں 5 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ

آج علی الصبح اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بوشہر میں آنے والے زلزلے سے کسی بھی قسم کی کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران کے بوشہر کے علاقے گناوہ میں 5ریکٹر اسکیل زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب چلے گئے۔  

ایران کے جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز بوشہر کے ریک نامی بندرگاہ تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تاہم امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایران کے صوبے کرمانشاہ میں زلزلے سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری