امن کے مشترکہ قومی سفر میں پاکستانی میڈیا کا شکر گزار ہیں، آئی ایس پی آر


امن کے مشترکہ قومی سفر میں پاکستانی میڈیا کا شکر گزار ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے امن کے مشترکہ سفر میں پاکستانی میڈیا کے بھرپور تعاون پر شکریہ کا پیغام دے دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج نے پاکستان میں امن کی کوششوں اور قوم کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے سفر میں میڈیا کے کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن کے مشترکہ قومی سفر میں میڈیا کے تعاون کے شکر گزار ہیں، بطور قوم دیر پا امن کے لیے یہ سفر مزید آگے بڑھائیں گے۔

ترجمان پاک فوج کے کا کہنا تھا کہ اقوام عالم میں دنیا ہمیں درست نظر سے مثبت طور پر دیکھے، پاکستان امن کی سرزمین ہے، دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔

خیال رہے کہ آج بین الا قوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں، ہم نے پچھتر ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہے ملک میں کسی دہشت گرد گروپ کا وجود نہیں ہے، دہشت گردوں کے خاتمے میں خطے کو ایک سو تئیس ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری