کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے/ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان تاریخی حقائق کے منافی ہے، سیدعلی گیلانی

حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے بھارتی وزیر داخلہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور تاریخی حقائق کے منافی قرار دیا اور تاکید کی کہ کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔

کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے/ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان تاریخی حقائق کے منافی ہے، سیدعلی گیلانی

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے مسئلہ کشمیر بارے میں بھارتی لیڈروں کے حالیہ بیانات کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور تاریخی حقائق کے منافی قرار دیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ دراصل فرقہ پرست بھارتی حکمران اپنے دور اقتدار کو طول دینے کیلئے کشمیر اور پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ زہر آلود بیانات داغنے کو ہندو ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری