ایران کیخلاف نئی پابندیوں پرغور نہیں کیا جارہا، فیڈریکا موگرینی


ایران کیخلاف نئی پابندیوں پرغور نہیں کیا جارہا، فیڈریکا موگرینی

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مزید پابندیوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔

فیڈریکا موگرینی  نے گزشتہ روز یورپی یونین کی خارجہ امور کونسل کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔

یورپی یونین کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے کسی تجویز پر کام نہیں کررہے بلکہ آج کی گفتگو صرف جوہری معاہدے پر مرکوز تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری