یمن میں ایک اور سعودی جاسوس طیارہ گر کر تباہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ساتھ سرحد ی علاقے "میدی" میں سعودی جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔

یمن میں ایک اور سعودی جاسوس طیارہ گر کر تباہ

خبررساں ادارے تسنیم نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ائیرکرافٹ یونٹ نے گزشتہ روز سرحدی علاقے میدی میں سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ائیرکرافٹ یونٹ نے گزشتہ بدھ کی شام العسیر کے سرحدی علاقے علب میں بھی سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا تھا۔

چھبّیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمنی عوام پر سعودی اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ مسلط کئے جانے کے بعد سے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے کئی ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے بدھ کے روز جنوبی سعودی عرب کے علاقے علب اور عسیر میں داخل ہو کر چودہ سعودی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری