عراق | داعش نے اغواء شدہ 39 بھارتیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، سشما سوراج

بھارتی وزیر خارجہ نے 2014ء میں موصل سے اغواء ہونے والے 39 بھارتی مزدوروں کی داعش کے ہاتھوں ہلاکت کی خبر دی ہے۔

عراق | داعش نے اغواء شدہ 39 بھارتیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، سشما سوراج

خبررساں ادارے تسنیم نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ کو داعش کے ہاتھوں 2014ء میں اغواء ہونے والے 39 بھارتی مزدوروں کی ہلاکت سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سشما سوراج کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشتگردوں نے 2014 میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے بھارتی مزدوروں کے ایک گروپ کو اغواء کیاتھا۔

اغواء کئے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے تھا، انہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔

سشما سوراج نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے ہندوستانی مزدوروں کے قتل کے اعلان کے بعد وزیر برائے خارجہ امور وجے کمار سنگھ عراق پہنچ چکے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری