پاکستان کا بھارت کو جنگی جنون سے باز رہنے کا انتباہ


پاکستان کا بھارت کو جنگی جنون سے باز رہنے کا انتباہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگی جنون اور کسی بھی قسم کی غلطی سے باز رہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ’ بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ مسلسل جارحانہ رویہ ختم کرکے جنگ کا ماحول پیدا کرنا بند کرے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے دوران حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا اور بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں، سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیے جانے پر پاکستان نے احتجاجاً اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا تھا۔

اس کے علاوہ لائن آف کںٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا بڑا سبب ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی بیوقوفانہ عمل کا مثبت جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ اگر ہمیں ملک کے دفاع کی ضرورت پڑی تو ہم نہ صرف بھارت کو اندرونی طور پر محفوظ کرسکتے ہیں بلکہ سرحد پار بھی رکھ سکتے ہیں‘۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری