شیطانی قوتوں کا اتحاد؛ امریکی سینٹ نے بن سلمان کو یمن پر بربریت جاری رکھنے کا حکم دیدیا

اسلام اور مسلمان دشمن امریکی سینٹ کی جانب سے سعودی عرب کو یمن پر بربریت جاری رکھنے کے حکم سے واضح ہوتا ہے کہ شیطان بزرگ کی پیروی دراصل کون کررہا ہے جبکہ دوسری جانب بعض مسلمان بالخصوص پاکستانی ذرائع ابلاغ بھی اس سلسلے میں مغربی میڈیا کی اندھی تقلید کررہے ہیں۔

شیطانی قوتوں کا اتحاد؛ امریکی سینٹ نے بن سلمان کو یمن پر بربریت جاری رکھنے کا حکم دیدیا

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینٹ نے یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے سعودی عرب کو جارحیت جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت سینٹ میں یمن میں جنگ بندی کی مخالف تھی اور امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے حالیہ دنوں میں یمن میں جنگ بندی کی بھر پور مخالفت کرنے کی مہم چلا رکھی تھی۔

امریکی سینٹ نے ایسے وقت میں یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کی کہ سعودی ولیعہد بن سلمان ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اپنے 2 ہفتے کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی عرب پر زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے حق میں ہیں۔

سعودی ولیعہد بن سلمان  نے 21 جون 2017 سے سعودی عرب کے ولیعہد بننے کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے حصول کیلئے کافی کام کیا۔

سعودی عرب نے یمن میں امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں جارحیت شروع کی جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شہید، زحمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری