میانمار کے صدر ہیٹن کیاو مستعفی ہوگئے


میانمار کے صدر ہیٹن کیاو مستعفی ہوگئے

دہشتگرد بودائیوں کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والے ملک میانمار کے صدر ہیٹن کیاو مستعفی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق میانمار میں صدر  ہیٹن کیاو مستعفی ہوگئے ہیں۔

 آج صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق نئے صدر سات روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے صدر کے دور حکومت میں ہونے والا مسلمانوں کا قتل عام انسانی تاریخ میں ایک بڑے عالمیہ کے طور پر درج کیا جا چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری