پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردارادا کیاہے، وزیر دفاع


پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردارادا کیاہے، وزیر دفاع

پاکستان کے وزیردفاع خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ پاکستان نے ملک کے تمام حصوں سے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردارادا کیاہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے ایک نجی نیوزچینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ ٹھکانے آپریشن ردالفساد کے ذریعے تباہ کئے جارہے ہیں۔

وزیردفاع نے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان حکومت سے تعاون کرسکتاہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری