حکومت پیداواری شعبوں میں نجی کمپنیوں کی حمایت کرے گی، صدر روحانی


حکومت پیداواری شعبوں میں نجی کمپنیوں کی حمایت کرے گی، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پیداواری شعبے میں نجی کمپنیوں کی مشارکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں نجی دواز ساز کمپنی کیمیا فارماسیوٹیکل  کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ملک کے لیے قابل فخر ہے کہ اس کمپنی کی تیار کردہ دوائیں نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہیں بلکہ بیرون ملک بھی برآمد کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، پیداواری شعبے میں سرگرم نجی کمپنیوں کی بھرپور حمایت کرے گی۔

انھوں نے ملکی صنعت کاروں  سرمایہ کاروں سے ملک کی ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹانے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اس موقع پر مذکورہ دوا سازکمپنی کے بعض شعبوں کا افتتاح بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی معروف اور شاندار ماضی کی حامل یہ دوا ساز کمپنی، اس وقت ایک سو بیس سے زائد قسم کی مختلف دوائیں اور انجکشن تیار کر رہی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری