بورس جانسن نے پیوٹن کو ہٹلر قرار دیدیا


بورس جانسن نے پیوٹن کو ہٹلر قرار دیدیا

برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی توہین کرتے ہوئے اسے ہٹلر قراردیدیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی توہین کرتے ہوئے اسے ہٹلر قراردیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب میں وزیرخارجہ جانسن نے روسی صدر کاجرمنی کے ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہٹلر نے اولمپکس کو استعمال کیا تھا اسی طرح پیوٹن بھی فٹبال ورلڈ کپ کو استعمال کررہے ہیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ روسی صدر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے ذریعے اپنے ملک کا مقام اونچا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یہ ایسا ہی ہے جیسا ہٹلر نے نازی جرمنی میں اولمپکس کی میزبانی کرکے اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ ماسکو کا ورلڈکپ کی میزبانی کو کردارسازی کے لیے استعمال کرنے کا موازنہ 1936میں ہونے والے اولمپکس سے کرنا بالکل درست ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت برطانیہ اور روس کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے، برطانیہ نے روس کے 23سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا جس کے جواب میں ماسکو نے بھی 23 برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری