تفتان بارڈر پر زائرین کا ایک بر پھر جم غفیر + ویڈیوز


تفتان بارڈر پر زائرین کا ایک بر پھر جم غفیر + ویڈیوز

ایران، عراق سے واپس آنے والے پاکستانی زائرین کی تعداد تفتان بارڈر پر ایک بار پھر جم غفیر میں تبدیل ہوگئی ہے اور وہ اپنے حکام کے رحم و کرم کے منتظر کھلے صحرا میں گزشتہ 16دنوں سے ایک چھوٹا سا مطالبہ کرتے ہوئے صرف نعرے لگارہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، حکومت ایران اور عراق سے وطن لوٹنے والے زائرین کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی پر تفتان سرحد پر روک لیا گیا ہے اور کئی روز گزر جانے کے باوجود زائرین کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے منسلک پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر زائرین ایک بار پھر پھنس گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سالوں میں زائرین کی بسوں پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے انہیں مذکورہ مقام پر سکیورٹی فورسز کی کانوائے کا انتظار کرنا پڑتا ہے، جو 16 دن  گذر جانے کے باوجود فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری