یوم پاکستان پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی جانب سے نغمے جاری


یوم پاکستان پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی جانب سے نغمے جاری

واضح رہے کہ اس سے قبل 78 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے اردو سمیت ملک کی 7 مختلف زبانوں میں نغمے جاری کیے گئے تھے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسی طرح پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھی یوم پاکستان پر خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

پاک بحریہ نے ملک کی صوبائی زبانوں سمیت دیگر اہم زبانوں کے بجائے صرف قومی زبان اردو میں ہی نغمہ جاری کردیا۔

جذبے، حب الوطنی اور پاک بحریہ کے جوانوں کے عزم سے بھرپور گانے کی شاعری ندیم احمد نے لکھی ہے۔

’موجوں پہ قدم‘ نامی اس گانے کو گلوکار عمران زیک نے گایا ہے، جب کہ انہوں نے اس نغمے کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان پرآئی ایس پی آر نے7 ملکی زبانوں میں نغمے جاری کردیے

گانے میں پاک بحریہ کے نوجوانوں کو سمندر کی لہروں اور موجوں پر قدم رکھتے ہوئے اور سمندروں کے سینوں کو چیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نغمے میں جہاں پاک بحریہ کے مرد اہلکاروں کی عزم و ہمت کو دکھایا گیا ہے، وہیں خواتین اہلکار بھی سمندری موجوں سے لڑتی نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے بھی 78 ویں یوم پاکستان پر اردو سمیت پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، کشمیری اور بلتی زبان میں نغمے جاری کیے ہیں۔

پاک فضائیہ کا نغمہ اونچی اڑان

پاک فضائیہ نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور پاک بحریہ کے طرح اپنے جوانوں کا جذبہ بڑھانے کے لیے خصوصی نغمہ ’اونچی اڑان‘ جاری کردیا۔

پاک فضائیہ کے نغمے میں شاہینوں کو آسمانوں کے سینے چیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خیال رے کہ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو اپنا یوم پاکستان مناتا ہے، اس دن عام تعطیل ہوتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری