امریکیوں اور صہیونیوں کے بیانات کا جواب طاقت اور قدرت سے دینے کی ضرورت ہے، امیر عبداللہیان


امریکیوں اور صہیونیوں کے بیانات کا جواب طاقت اور قدرت سے دینے کی ضرورت ہے، امیر عبداللہیان

ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے مشیر کا اس بیان کیساتھ کہ بن سلمان بری طرح سے امریکیوں اور صہیونیوں کے ہاتھوں میں پھنس گیا ہے، کہنا تھا کہ علاقائی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے جبکہ امریکہ کی نئی تقرری صرف عرب ممالک سے پیسہ بٹورنے کیلئے ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ علاقائی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں جبکہ امریکہ کی نئی تقرری صرف عرب ممالک سے پیسہ سمیٹنے اور تجارت کی غرض سے ہے۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات کا جواب طاقت اور قدرت سے دینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نےسعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان در حقیقت امریکی اور صہیونی ہاتھوں میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری