امریکہ کی جانب سے مزید 10 ایرانی شخصیات اور ایک کمپنی پر پابندی عائد


امریکہ کی جانب سے مزید 10 ایرانی شخصیات اور ایک کمپنی پر پابندی عائد

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے مزید 10 ایرانی شخصیات اور ایک کمپنی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خبـررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایران پر عائد پابندیوں کی فہرست میں ایران کے مزید دس افراد اور ایک کمپنی کو شامل کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ان افراد پر امریکہ کے تجارتی معاملات میں سائبر حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے 10 افراد اور ایک کمپنی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے امریکہ کی فکری مالکیت پر مبنی اطلاعات کو چوری کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری