اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے، انجیلا مرکل


اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے، انجیلا مرکل

جرمن چانسلر نے مسلمان تارکین وطن کے حوالے سے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے حالیہ اسلام مخالف بیان کو مسترد کیا اور کہا کہ اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے۔

خبررساں ادارت تسنیم کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تارکین وطن کے بارے میں نرم رویہ اختیار اور اس سلسلے میں خاص طور سے دین اسلام کے بارے میں جرمنی کے وزیر داخلہ کے حالیہ فتنہ انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے۔

انھوں نے جرمن وزیر داخلہ کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پچاس لاکھ مسلمان جرمنی میں موجود ہیں جن کا مذہب، دین اسلام ہے اور وہ جرمن سماج کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل جرمنی کے وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جرمنی میں مسلمان آباد ضرور ہیں مگر وہ جرمن سماج کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کے اس بیان پر جرمنی کے مختلف گروہوں اور مسلمانوں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری