روس: برطانوی اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا


روس: برطانوی اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے برطانیہ کو ماسکو کیخلاف کسی بھی طرح کے اقدامات پر شدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کیخلاف اقدامات کی صورت میں لندن کو سخت جواب دیا جائے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے برطانیہ کو شدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق سرگئی لاوروف کا کہناتھا کہ اگر برطانیہ نے ’روس مخالف‘ اقدامات جاری رکھے تو روس کو بھی دو طرفہ اصولوں کے تحت جواب دینا ہو گا۔

انہوں نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو سے ملاقات کے بعد مزید کہا کہ سابق روسی جاسوس سیرگئی اسکرپل پر حملے کے معاملے پر لندن حکومت کو ٹھوس شواہد پیش کرنے چائییں ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری