داعش کیخلاف جنگ پر مبنی ایرانی فلم "بہ وقت شام" کا ٹیزر جاری + ویڈیو


داعش کیخلاف جنگ پر مبنی ایرانی فلم "بہ وقت شام" کا ٹیزر جاری + ویڈیو

داعش کیخلاف جنگ پر مبنی ایرانی ڈائریکٹر "ابراہیم حاتمی کیا" کی فلم "بہ وقت شام" کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ابراہیم حاتمی کیا کی فلم "بہ وقت شام" کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

بہ وقت شام ایک ایرانی ٹرانسپورٹ طیارے کی کہانی ہے جو تہران سے دمشق کیلئے اڑان بھرتا ہے۔ ہادی حجازی فر اور بابک حمیدیان، پائلٹ اور معاون پائلٹ باپ بیٹے ہیں، وہ دونوں چاہتے ہیں کہ ایران سے شام کیلئے انسان دوستانہ بنیادوں پر امداد کی کھیپ لے جائے۔ یہ دونوں باپ اور بیٹا شام میں تکفیری دہشتگردوں کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں اور انہیں اسیر بنایا جاتا ہے۔ اب وہ داعش کے قیدی ہیں۔

واضح رہے کہ بہ وقت شام فلم جلد ہی ایران بھر کے سینماوں میں دکھایا جائیگا۔

یاد رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے چیف میجر جنرل قاسم سلیمانی نے حاتمی کیا کو عرصہ قبل اس فلم بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا تھا کہ "میں حاتمی کیا کا بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ''بہ وقت شام" نامی فلم بنا کر ایک تلخ حقیقت کو عام شہریوں پر واضح کردیاہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں انہوں نے ایک بہت بڑی خدمت کی ہے اور انہوں نے اس فلم کے ذریعے مظلومین اور غریبوں کا دفاع کیا ہے، شہریوں کو چاہئے کہ ایک بار ضرور اس فلم کو دیکھیں۔

جنرل سلیمانی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عالم اسلام خاص کر تشیع اور انسانیت کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا تھا، انہوں نے اس فلم کے ذریعے اس حقیقت کو لوگوں تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے یہ دیکھنے کے لائق ترین فلموں میں سے ایک ہے جو 100 فیصد حقائق پر مبنی ہے۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ میں نے عراق اور شام میں نہتے عوام پر قریب سے ظلم و تشدد ہوتے دیکھا ہے، اس فلم کو دیکھتے ہی میں بے اختیار رو پڑا۔ حاتمی کیا نے ان تمام حقائق کو فلم کی شکل میں پیش کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری