کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی خوشی ہے، سیمی


کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی خوشی ہے، سیمی

 پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کراچی میں کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ شائقین پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے محظوظ ہوں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اچھی جگہ ہے اور ہمیشہ یہاں کھیل کر انجوائے کرتا ہوں۔

سیمی نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم پشاور زلمی جیتی تو وہ پشاور جانے کا پلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ روز بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی آرہی ہے، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پشاور زلمی کے کپتان ٹائٹل کے دفاع کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آکڑی پانچ میچز ان کے لیے ناک آؤٹ ہی کی حیثیت رکھتے تھے۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر لیوک رونکی کی جارحانہ فارم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے اوپنر کامران اکمل بھی بہترین فارم میں ہیں اور امید ہے کہ فائنل میں بھی اپنا رنگ دکھائیں گے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ میں زلمی میں شاہد آفریدی کامتبادل ہوں، انہوں نے ہی زلمی کو برانڈ بنایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے اردو اور پشتو کے الفاظ سیکھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری