سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپس آنے سے انکار کردیا، مشرف کیس کی سماعت آج متوقع


سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپس آنے سے انکار کردیا، مشرف کیس کی سماعت آج متوقع

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے وطن واپس آنے سے انکار کردیا ہے تاہم ان کے کیخلاف آئین شکنی کیس کی خصوصی عدالت آج جمعرات کو سماعت کرے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجودپرویز مشرف کی طرف سے واپسی سے انکارکیا گیا ہے جب کہ امکان ہے کہ عدالت پرویز مشرف کی واپسی کے حوالے سے کوئی حکم جاری کریگی۔

 اکسپرس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی اوربلوچستان ہائیکورٹ کی جج جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل 3رکنی عدالت مقدمہ کی سماعت کریگی۔

دریں اثنا وفاق کی جانب سے نامزد پراسیکیوٹر اکرم شیخ عدالت کو ملزم کیخلاف یکطرفہ کارروائی کرنیکی استدعا کریں گے۔

ادھر قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف یا ان کے وکیل کی طرف سے اس طرح کے جواز وطن واپس نہ آنے کے بہانے ہیں، وہ کسی صورت واپس نہیں آئیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری