تہران اور باکو کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط


تہران اور باکو کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان نے کارسازی کی صنعت سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ملک آذربائیجان میں گاڑیاں بنانے کی صنعت لگائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے مابین تعاون کے 8 سمجھوتوں پر دستخط کرنے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ خزر میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ اقتصادی، سائنسی، تکنیکی، تجارتی، کشتیرانی، ماہیگیری اور سیاحتی شعبوں میں باہمی تعاون کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے ہونے والے معاہدے نا صرف دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے بلکہ پورے خطے کے لئے مثبت اثرات مرتب کریں گے.

آذری صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط اور ایرانی صدر کا دورہ باکو اس بات کی علامت ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک ترقی کے لئے پرعزم ہیں.

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی امور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور مختلف امور پر دونوں ممالک نے عالمی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے.

ذرائع کے مطابق ایران اور آذربائیجان نے کل 8 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری