یمن کو میزائل فراہم کرنے کا فرانسیسی الزام، من گھڑت اور بے بنیاد ہے، بہرام قاسمی


یمن کو میزائل فراہم کرنے کا فرانسیسی الزام، من گھڑت اور بے بنیاد ہے، بہرام قاسمی

اسلامی جہوریہ ایران نے یمن کو ہتھیار فراہم کرنے کے فرانسیسی وزیر خارجہ کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والوں کو ہتھیاروں کی فراہمی اور الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعرات کے روز فرانسیسی وزیر خارجہ  کی جانب سے ایران پر لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ بعض علاقائی اور غیر علاقائی ممالک ایران کے خلاف غلط تبلیغات کررہے ہیں۔

 انہوں نے یمنی فوج کو میزائل فراہم کرنے کے الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمنی مظلوم عوام کی حمایت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستحکم عزم پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا ہے.

بہرام قاسمی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے لئے ہتھیار بھیجنے والے ممالک کا مقصد اقتصادی مفادات کا حصول ہے.

انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے عوام جان لیں کہ ان کی حکومتیں دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی کا ذمہ دار ہیں.

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ فرانسیسی حکام کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے اور انسانیت، مساوات اور ہر رنگ و نسل اور قومیت پرغور کرنا چاہئیے.

واضح رہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جانایو لودریانJean-Yves Le Drian  نے آر ٹی ایل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران یمن کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری