ایران: فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے حملوں کی شدید مذمت


ایران: فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے حملوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے پُرامن مظاہرے میں صہیونی فوج  کے ہاتھوں نہتے فلسطینی شہریوں کے قتل عام پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نہایت شرمناک قرار دیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے غزہ میں ہونے پُرامن مظاہرے کے دوران صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں  کےقتل عام کو شرمناک اور ظالمانہ اقدام قرار دیا.

واضح  رہے کہ صہیونی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر صیہونی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 15 فلسطینی شہید اور تقریبا 1400 کے قریب افراد زخمی ہوگئے.

یاد رہے کہ فلسطینی عوام ہر سال 30 مارچ کو اپنی سرزمین پر صہیونی قبضے کے خلاف احتجاجاً یومِ الارض مناتے ہیں، اس روز مختلف ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں.

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری