امریکی فوج کی شام میں موجودگی ضروری ہے، بن سلمان


امریکی فوج کی شام میں موجودگی ضروری ہے، بن سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام میں اگر طویل مدت کے لیے نہیں تو کم سے کم درمیانی مدت کے لیے ضرور موجود رہنا چاہیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹائم میگزین کو ایک انٹرویومیں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی شام میں موجودگی کے ذریعے ایران کوخطے میں اپنا اثرورسوخ پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے فوجیوں کی موجودگی سے شام کے مستقبل کے بارے میں کوئی کردار ادا کرسکے گا

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ان فوجیوں کومشرقی شام سے نکال لیں گے تو آپ اس چیک پوائنٹ سے محروم ہوجائیں گے اور اس سے علاقے میں کئی ایک چیزوں کے در وا ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج واپس بلا لیا جائے گا۔

ٹرمپ نے ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی فوجی اہلکار بہت جلد اپنی سرزمین پر واپس پہنچ جائیں گے۔

امریکی فوج کے جانے کی خبریں سن کر آل سعود کی جان نکل گئی ہے۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں