مشرقی غوطہ کے 95 فیصد علاقے دہشت گردوں سے آزاد


مشرقی غوطہ کے 95 فیصد علاقے دہشت گردوں سے آزاد

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشرقی غوطہ کے 95فیصد علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فورسز نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتےہوئےمشرقی غوطہ 95 فیصد علاقے  کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

 اس سے قبل شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے 31 شہر اور قصبوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق (حزرما – النشابیة –الصالحیة – تل فرزات – حوش خرابو – بیت نایم – المحمدیة – حوش القبیات – أفتریس – حوش البارودة – حوش الأشعری – أرض الباشا– حوش الظواهرة– الشیفونیة – أرض العب – الریحان – حوش مبارکة – أرض الأبرشیة – أرض الزاویة – أرض الصفصافة – بیت سوى – مدیرا – حموریة - مسرابا – أرض التعلة واقع بین حرستا اور دوما) نامی علاقوں کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔

شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرقی غوطہ کے کئی علاقوں سے عام شہریوں کو پُر امن شہروں کی طرف منتقل کرلیا ہے۔

 

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں