کرکوک میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 82 دہشت گرد ہلاک


کرکوک میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 82 دہشت گرد ہلاک

عراقی فورسز نے کرکوک میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے کم زکم 82 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم نیوز نے الیوم السابع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فورسز نے کرکوک میں فوجی آپریشن کے دوران گذشتہ 4 دنوں میں 82 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز نے صوبہ کرکوک کے دو علاقوں ''انشاد'' اور ''الریاض'' میں 4 روزہ آپریشن کے دوران 82 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے اور بارود سے بھری کئی گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری