صدر روحانی کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


صدر روحانی کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی انقرہ  میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ترکی کے صدر اردوغان اور روس کے صدر پوتنین کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شام میں قیام امن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری