یمنی عوام کا قتل عام فوری طور پر بند کیا جائے، روحانی / ایران خطے کا طاقتور ترین ملک ہے، پیوٹن


یمنی عوام کا قتل عام فوری طور پر بند کیا جائے، روحانی / ایران خطے کا طاقتور ترین ملک ہے، پیوٹن

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یمن میں نہتے عام شہریوں کے قتل عام کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یمن میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی نہتے عوام کے خلاف جاری جارحیت کو روکوانے کی ہرممکن کوشش کرنی چاہئے تاکہ یمنی عوام تک بین الاقوامی امداد پہنچ سکے۔

انقرہ میں روسی صدر سے ملاقات میں صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون خطے کی سالمیت اور امن و امان کے لئے اہم ہے۔

روسی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا طاقتور ترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کی ایک عظیم طاقت ہے اور علاقائی سطح پر مثبت اور کلیدی کردار ہے۔

واضح رہے کہ صدر روحانی نے شامی بحران کے حل کے لئے آستانہ مذاکرات کے عمل اور ایران، روس اور ترکی کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ تینوں ملکوں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ شامی بحران کےخاتمے اور اس ملک کی تعمیرنو کے لئے راہ ہموار کرنے اور شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے حقیقی طور پر کوششیں تیز کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحران شام کو فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا ہےشام کا بحران شامی عوام کے جمہوری طریقے سے حل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بحران شام کے آغاز سے ہی تاکید کرتا رہا ہے کہ اس مسئلے کو فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔

 انہوں نے شامی تمام گرہوں کے مذاکرات اور شام میں آزادانہ انتخابات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کی تشکیل اور اس کی نوعیت کے عمل میں اغیار کی مداخلت سے صرف بحران کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے بغیر تمام علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی کی کوششوں سے شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں کامیابیاں حاصل ہوئیں اور جب تک شام میں مکمل امن قائم نہیں ہوجاتا تب تک یہ تعاون جاری رہے گا۔

صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں کہا کہ مختلف شعبوں منجملہ علاقے کے ملکوں خاص طور سے یمن میں امن و استحکام اور سلامتی کے فروغ، علاقے کے ملکوں کی ارضی سالمیت، جغرافیائی سرحدوں کی تبدیلی کی مخالفت، علاقے کے ملکوں کے داخلی امور میں اغیار کی مداخلت کی روک تھام اور دہشت گردی کے خلاف ہمہ جہتی مہم میں ایران اور ترکی کا تعاون بہت زیادہ اہم ہونے کے ساتھ موثر واقع ہوا ہے۔

 انھوں نے مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو وطن واپسی کے اعلان کا پورا پورا حق حاصل ہے تاہم صیہونی حکومت ان کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری