وزیراعظم پاکستان کابل کا دورہ کریں گے


وزیراعظم پاکستان کابل کا دورہ کریں گے

وزیراعظم افغان صدر کی دعوت پر جمعہ کو کابل کا دورہ کریں گے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر 6 اپریل کو کابل کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا، اس کا تسلسل برقرار رکھنا، پائیدار امن کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا، دونوں ملکوں اور خطے میں استحکام اور معاشی خوشحالی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی طالبان کو امن مذاکرات کی پیشکش میں پاکستان کی حمایت کے تناظر میں یہ دورہ کر رہے ہیں، جس کا مقصد افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کا قیام اور دوطرفہ روابط کو مستحکم بنانا ہے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم افغان صدر کے علاوہ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر سینئر افغان رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے افغان قیادت سے دونوں ملکوں کے درمیان سفر آسان بنانے، افغان پناہ گزینوں کی واپسی، منشیات کی پیداوار کے خاتمے، افغان امن عمل سے متعلق مذاکرات اور علاقائی سلامتی اور سیاسی صورتحال کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری