تحریک لبیک کا دھرناچوتھے روزبھی جاری/داتا دربار کےسامنے تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا اعلان


تحریک لبیک کا دھرناچوتھے روزبھی جاری/داتا دربار کےسامنے تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا اعلان

تحریک لبیک کے رہنماوں کی طرف سے کئے گئے اعلان کے مطابق آج داتا دربار کےسامنے تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس سے علامہ خادم حسین رضوی ،پیر فضل قادری کے علاوہ دیگرقائدین خطاب کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف تحریک لبیک کا دھرناچوتھے روزبھی جاری رہا، دھرنے کے باعث بھاٹی چوک اور اطراف کی سڑکیں گزشتہ روزبھی بند رہیں، جس کی وجہ سے ایک بار پھر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک نے معاہدہ فیض آباد پر عمل درآمد کرنے کیلئے حکومت کو دیئے جانے والے وقت میں ایک دن رہ گیا ہے۔

تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث داتا دربار جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے جبکہ اردو بازار، کچہری ،آئوٹ فال روڈ،بلال گنج،چوبرجی، آزادی چوک،کربلا گامے شاہ چوک اور ٹیکسالی گیٹ کے قریب بھی تمام سڑکیں بند ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے قائدین نے آج تک کیلئے دھرنے میں توسیع کر دی تھی تاہم آج مزید کسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔حکومت کی طرف سے تحریک کے قائدین کو کہاگیاتھا کہ اسے دو دن کی مہلت دی جائےمطالبات تسلیم کر لئے جائیں گے۔یہ مہلت آج ختم ہو جائیگی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری