کراچی میں شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری سخت پریشان


کراچی میں شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری سخت پریشان

کراچی میں گرمی کا آغاز ہوتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی، گلشن اقبال،نارتھ ناظم آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی، کلفٹن کوئی علاقہ نہ چھوڑا، 2 سے 8 گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے، کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کو وجہ قرار دے دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے دن میں 3سے 4باربجلی کی فراہمی معطل رہنا معمول بن گیا، لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔

لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد،گلستان جوہر کےمختلف بلاک، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی اور گلشن اقبال بھی شامل ہیں۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات کے حوالے سے کے الیکٹرک کی ترجمان سعدیہ دادا کا کہنا ہے کہ 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شارٹ فال کے باعث پلانٹس متاثر ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو ملنے والی گیس سپلائی میں کوئی بہتری نہیں ہوئی، مجبوراً اضافی لوڈشیڈنگ کرنی پڑ رہی ہے جس کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری