بن سلمان کو اقتدار کے نشے نے لاعلاج بیماری میں مبتلا کردیا ہے، بہرام قاسمی


بن سلمان کو اقتدار کے نشے نے لاعلاج بیماری میں مبتلا کردیا ہے، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی ولیعہد کی اقتدار پسندی ایک خطرناک اور لاعلاج بیماری میں تبدیل ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ایران مخالف تازہ ترین دعووں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بن سلمان بن سلمان کو اقتدار کے نشے نے لاعلاج بیماری میں مبتلا کردیا ہے۔

 بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ  اس ناتجربہ کار اور اقتدارکے بھوکے شخص نے تاریخی حقائق اور گذشتہ ستّر برس سے بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے جرائم سے اپنی آنکھ  بند کرلی ہے اور فلسطینی امنگوں کے ساتھ غداری کرکے غیر قانونی غاصب صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کی بات کر رہا ہے۔

 واضح رہے کہ سعودی ولیعہد نے امریکی جریدے ٹائم کو دیئے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں ایران کو اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ دشمن قراردیا تھا۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی حالیہ پالیسیاں ایک انتہائی غم انگیز المیہ ہے کہ اسلامی ملکوں نے اپنے ان تمام تر طمطراق د‏عوؤں کے باوجود خود کو بیت المقدس کی غاصب اور جعلی حکومت کی سطح تک گرادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی حقائق سے چشم پوشی کرنے والوں کا مقدر ذلت و رسوائی کے سوا اور کچھ نہیں ہوگا اور سعودی حکام کے اس قسم کے اقدامات سعودی عرب کی پیشانی پر بدنما داغ ثابت ہوں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری