سعودی حکام کی جانب سے قطر کے لئے زمینی راستہ بند کرنے کا اعلان


سعودی حکام کی جانب سے قطر کے لئے زمینی راستہ بند کرنے کا اعلان

آل سعود نے قطر کو سخت پیغام دیتے ہوئے زمینی راستہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے قطر کی سرحد پر 60 کلو میٹر پانی کی نہر کھود کر قطر کا زمین راستہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی حکام نے قطر کے ساتھ سرحد پر جدید طرز کی نہریں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کشیتاں چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ نہرکا طول 60 کلو میٹر، عرض 200 میٹر جبکہ گہرائی 20 میٹر ہوگی۔ سعودی عرب نے اس نہر کے جنوبی حصہ میں بڑے بڑے ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کشتیاں لنگر انداز ہوں گی۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے بری،  بحری اور ہوائی راستے بند کردیئے اور قطر کے خلاف سعودیہ کی اس پابندی کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

دوسری طرف ترکی اور ایران نے اگے بڑھ کر قطر کو گرنے سے بچالیا اور ایران نے قطر کو اپنی بندرگاہوں سے استفادہ کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری