نجران میں سعودی فوجی ٹھکانے پر یمنی میزائل حملہ


نجران میں سعودی فوجی ٹھکانے پر یمنی میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران کے علاقے میں سعودی فورسز کے ٹھکانے پربیلسٹک میزائل داغا گیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے نجران میں واقع سعودی اتحادی افواج کے کیمپ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل نے اپنے ھدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے اور سعودی اتحادی کیمپ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج کے ترجمان شرف لقمان نے سعودی عرب پر مزید میزائل حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا یمنی قوم اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کرے گی۔

یاد رہے کہ چند روزقبل بھی یمنی فوج نے مختصر رینج والا بدر1 نامی میزائل سے آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل یمنی فوج نے بدر1 نامی بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان کیا تھا۔

یمنی وزارت دفاع کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کی کمپنی آرامکو پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے 300 اہم مراکز اس کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر جارحیت شروع کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری