بھارتی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری 1 خاتون شہید 3 زخمی/ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی


بھارتی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری 1 خاتون شہید 3 زخمی/ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر گولہ باری سے ایک خاتون شہید جب کہ 3 خواتین زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں رواں سال شہید شہریوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4پاکستانی شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی  ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں لنجوٹ گاؤں کی رہائشی 30 سالہ خاتون ردیبہ کوثر شہید جبکہ ان کی تین بہنیں حبیدہ کوثر، صفیدہ اور سمیدہ کوثر شدید زخمی ہوگئیں۔

شہید خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ رات بھی کوٹلی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اور ڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری