ایران جوہری صنعت میں تیزی سے ترقی کررہا ہے، حسن روحانی


ایران جوہری صنعت میں تیزی سے ترقی کررہا ہے، حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے ان کا ملک جوہری صنعت میں نہایت تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آج پیر کو تہران میں قومی جوہری ٹیکنالوجی کے بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری سرگرمیوں میں نہایت تیزی کے ساتھ کام کررہا ہے اور جوہری صنعت ترقی کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران کی جوہری صنعت بہترین صلاحتیوں کی مالک ہے۔

انہوں نے قومی یوم جوہری ٹیکنالوجی کی مناسبت سے ایران کے سائنسدانوں اور جوہری ماہرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جوہری کامیابیاں ان قوتوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو بعض اوقات بغیر سوچے بیانات دیتے ہیں.

صدر روحانی نے مزید کہا کہ گزشتہ شمشی سال میں جوہری صنعت سے متعلق 40 منصوبوں کا افتتاح کیا گیا تھا اور آج 83 مزید منصوبوں کی رونمائی کی گئی ہے اور یہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

حسن روحانی ن؛ے سفارتکاروں اور سائنسدانوں سے مشترکہ طور پر جوہری ترقی کے لئے کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہمیں جوہری سرگرمیوں کے بارے میں کامیاب سفارتکاری کی بھی ضرورت ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری