ایران میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا، روئٹرز


ایران میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا، روئٹرز

برطانوی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی صورت میں میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی تجزیہ نگار نے ایرانی میزائل پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے ایران کسی بھی حالت میں امریکا اور یورپ کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

برطانوی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کا دباؤ شکست سے دوچار ہوجائے گا اور ایران کسی بھی صورت میں میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔

تجزیہ نگار نے مزید لکھا ہے کہ ایرانی، میزائل پروگرام کو اپنی دفاع اور ملکی سالمیت کے لئے ضروری سمجھتے ہیں کیونکہ ایران عراق جنگ میں تہران، تبریز، اصفہان اور شیراز جیسے شہروں پرعراقی فضائیہ کی جانب سے بمباری کوئی بھی ایرانی فراموش نہیں کرسکتا ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری