پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچانا چاہئے، عمر فاروق + ویڈیو


پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچانا چاہئے، عمر فاروق + ویڈیو

ممبر صوبائی اسمبلی عمر فاروق نے تسنیم نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچانا چاہئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ممبر صوبائی اسمبلی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین محبت اور بھائی چارے کا رشتہ قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان صدیوں پرانے لاوزال رشتے کسی کاروباری پالیسی سے ختم نہیں ہو سکتے۔

 نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کو مل کر عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے چنگل میں پھنسے ممالک کو ڈکٹیٹ کیا جاتا ہے۔

 پاکستان بھی ایسے ہی حالات سے دوچار ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کی خواہش موجود ہے، پاکستان کو ایک قدم اور آگے بڑھ کر اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہیے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری