پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین ہونے والی پہلی بحری مشق اختتام پذیر


پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین ہونے والی پہلی بحری مشق اختتام پذیر

پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین ہونے والی پہلی بحری مشق ترگت ریز اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا کہ اس مشترکہ مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت، نصر اور سیف سمیت کئی جہازوں نے حصہ لیا ۔

پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور پاکستان ائیر فورس کے جنگی طیاروں نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔

مشق کے سی فیز کی نگرانی پاک بحریہ کے 18 اسکواڈرن کے کمانڈر کموڈور عدنان احمد نے کی،ترکی کے کونسل جنرل جناب تولگا اُکاک نے بھی اس مشق کا معائنہ کیا۔

اس مشق کے دوران کھلے سمندر میں بحری جنگی جہازوں نے مختلف جنگی چالوں کا مظاہرہ کیا ،اس بحری مشق کے انعقاد سےدونوں ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ ملے گا۔

ترجمان پاک بحریہ  نے مزید بتایا کہ مشترکہ مشق کا انعقاد پاک بحریہ کے خطے میں امن و استحکام کے عزم اور برادر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ اچھے تعلقات کا عکاس ہے،بحری مشق ترگت ریز دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور معاونت میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری