تہران میں روسی ایلچی کی ایڈمرل شمخانی سےملاقات، شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال


تہران میں روسی ایلچی کی ایڈمرل شمخانی سےملاقات، شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل 'علی شمخانی' سے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے لمیادین حوالے سے بتایا ہےکہ، ایڈمیرل شمخانی اور روسی ایلچی 'الیگزینڈر لاورینتی اوف' نے شام کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص شامی ایئربیس پر صہیونیوں کی حالیہ جارحیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

روسی ایلچی نے شام کے خلاف ممکنہ امریکی حملے اور فوجی مداخلت کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ شام کے ٹی فور ایئربیس حملے میں 7 ایرانی مشیروں سمیت متعدد شامی فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے جس کے بارے میں ایران اور روس کوئی فیصلہ کرنے والے ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز ناجائز صہیونی ریاست کے 'ایف 15' جنگی طیاروں نے شام کے پڑوسی ملک لبنان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے.

روسی محکمہ دفاع کے مطابق حمص میں واقع 'ٹی 4' نامی فوجی ایئربیس پر حملہ صہیونیوں کے دو جنگی طیاروں نے حملہ کیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری