سعودی آرامکو کمپنی اور ابھا ایئر پورٹ پر یمنی ڈرون حملہ


سعودی آرامکو کمپنی اور ابھا ایئر پورٹ پر یمنی ڈرون حملہ

یمنی سرکاری فوج نے سعودی آرامکو کمپنی اور ابھا ایئر پورٹ پر ڈرون سے کئی میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے سعودی آرامکو کمپنی اور ابھا ایئر پورٹ پر ڈرون سے کئی میزائل داغے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون نے کامیابی کے ساتھ سعودی سرحدوں کے اندر پرواز کیا اور کئی میزائل داغے۔

المیادین کا کہنا ہے کہ یمنی ایئرفورس نے العسیر کے علاقے ابہا میں واقع ایئرپورٹ اور جیزان میں آرامکو تیل کمپنی کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا ہے

 سعودی حکام نے ابھی تک ڈرون حملوں کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے، خیال رہے کہ سعودی حکام اکثر اس قسم کے حملوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیا پر ان کی کمزوری عیاں نہ ہوجائے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری